ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئیں ہیں، تیسری ہونی ہے، اعجاز الحق


اسلام آباد:

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔

تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں میں ان کی ملاقات بھی طے ہو سکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ملاقات ضروری اس لیے ہے کہ مذاکرات کو اگر ہم نے آگے لیکر جانا ہے تو اس کے لیے ٹاپ لیڈر شپ سے بات تو ضروری ہے، اس کے بغیر یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کہ پاس پریسکرپشن ہو لیکن بغیر ڈاکٹر کے لکھے آپ کو پریسکرپشن کیسے مل سکتی ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس حد تک آپ کی بات سے متفق ہوں کہ جو کمیٹی ممبران ہیں ان کو عوامی گفتگو میں زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، باقی میرے جیسے لوگ ہیں جو باہر بیٹھے ہیں یا ادھر کچھ اور ہیں ایک دو باتیں کر بھی لیں تو زیادہ مائنڈ نہ کریں۔

Related News

Six held in Karachi for credit card data theft remanded in custody – Pakistan

Saudi Riyal to Pakistani rupee rate; 10 Jan 2025

آپ کا آج کا دن (جمعہ) کیسا رہے گا؟ (10 جنوری 2025)

Leave a Comment