اسٹاک ایکسچیبج میں شئیرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی


کراچی:

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت، اسٹاک ایکسچیبج میں شئیرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی۔

اسٹاک ایکسچیبج میں پہلے شئیرز کی رقم دو دن بعد سیٹلمنٹ کے ذریعے ملتی تھی، اب ٹی پلس ٹو کا فارمولا ختم کرکے ٹی پلس زیرو کا فارمولا اپنایا جائے گا۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شئیرز کی خرید و فروخت اورتصفیہ کا نیاسسٹم متعارف کرائے گی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی 23 دسمبر 2024 سے شئیرز ٹریڈنگ کیلئے نیا سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کردے گی۔

 این سی سی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچیبج کے ذریعے تمام ٹی او ٹریڈرز نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے ذریعے کام کریں گے، شئیرز فروخت کرنے والے اکاؤنٹ سے شئیرز خریدنے والے اکاؤنٹ میں ایک روز میں رقم منتقل ہوگی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شئیرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قبول نہیں ہوگی، ٹریڈنگ میکانزم کوسمجھنے کیلئے مینجمنٹ بروکیج ہاوسز کیلئے آگاہی سیشن منعقد کرے گی۔

Related News

Madressah bill issue: Fazl claims PM has ordered law ministry to take ‘immediate practical measures’ – Pakistan

Babar Azam saved Rohit Sharma iPhone during ODI WC23

اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں، 37 من سے زائد منشیات قبضے میں لے لی

Leave a Comment