ایٹلی پر نسل پرستانہ تبصرہ؟ کپل شرما نے خاموشی توڑ دی 

معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما نے آخرکار اس تنازع پر خاموشی توڑ دی، جس میں ان پر فلمساز ایٹلی پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ 

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فلم بیبی جان کی ٹیم نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی۔ دوران شو، کپل شرما نے ایٹلی سے ایک سوال پوچھا جسے سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے ان کے رنگ پر طنز سمجھا۔

ایٹلی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، “ہمیں کبھی ظاہری شکل سے نہیں بلکہ دل سے پرکھنا چاہیے۔” تاہم، یہ تبصرہ کپل شرما کے سوال پر ایک بڑی بحث کو جنم دے گیا۔ گلوکارہ چنمئی سریپادا نے کپل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “نسلی مذاق” قرار دیا۔

کپل شرما نے سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا، “مجھے بتائیں کہ کب اور کہاں میں نے ان کی شکل کے بارے میں بات کی؟ براہِ کرم سوشل میڈیا پر نفرت مت پھیلائیں۔ مکمل ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔”کپل شرما نے نسل پرستی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی اور شائقین کو مکمل ویڈیو دیکھنے کی اپیل کی۔

Related News

Saim Ayub, Salman Agha star as Pakistan win first ODI

دمشق کے قریب اجتماعی قبر دریافت، ہزاروں لاشیں دفن ہونے کا خدشہ

3 TTP terrorists arrested in Karachi over planned attacks on security forces – Pakistan

Leave a Comment