بانی راہ تکتے رہ گئے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن ہدایت کے باوجود ملاقات کیلیے نہ پہنچا


راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور رہنماؤں کا ملاقات کیلیے انتظار کرتے رہے مگر دو کے علاوہ کوئی اور نہیں پہنچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن اور ہدایت کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ملاقات کیلیے نہ پہنچے جبکہ عمران خان اُن کے منتظر رہے۔

بانی پی ٹی آئی سے صرف 2 پارٹی رہنما ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے، جن میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور طلب کیے جانے کے باوجود باوجود مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین اڈیالہ جیل نہ آئے اور عمر ایوب بھی نہیں پہنچے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے اسد قیصر،حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، عمر ایوب اور حامد خان کو بھی آج ملاقات کے لیے طلب کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اور بعد میں بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کی۔ 

Related News

Pakistan calls for ‘decisive’ global action on Gaza, Lebanon

یونان میں کشتی حادثہ؛ ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

PTI leaders Shah Mehmood Qureshi, CM Gandapur among 14 indicted in May 9 GHQ attack case – Pakistan

Leave a Comment