جناح ٹرمینل پر مال بردار طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، اڑان بھرتے ہی انجن بند ہوگیا

جناح ٹرمینل پر مال بردار طیارے نے انجن میں پیدا ہونے والی تیکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی سہ پہر کراچی ایئرپورٹ پر کارگو طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جناح ٹرمینل سے ٹیک آف کے کچھ دیربعد طیارے کے ایک انجن میں تیکنیکی خرابی پیداہوئی اور انجن بند ہوگیا طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے صورت حال بتائی اور دوبارہ اترنے کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق کارگو طیارے میں بڑی مقدار میں موجود ایندھن کو لینڈنگ سے قبل ہوا میں تحلیل کرنے کے لیے گو آ راؤنڈ کروایا گیا اور بعدازاں متاثرہ بوئنگ 747ساختہ کارگو طیارے نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق مال بردار طیارہ ریاض(سعودی عرب) جا رہا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا سامان موجود نہیں تھا۔

Related News

Journalists, vloggers among 150 booked under Peca – Newspaper

Pakistan decides to cancel agreements with six more IPPs

کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

Leave a Comment