’’حجاب کے بغیر پرفارم کیوں کیا؟‘‘ ؛ ایرانی گلوکارہ مشکل میں پڑگئی

ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہنننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی گلوکارہ کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

گلوکارہ کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے ہفتہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں قانون کے ذریعے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

Related News

1 Pakistani confirmed dead, 47 among survivors in Greek boat capsize incidents: FO – Pakistan

PTI is fond of pursuing ‘politics of violence’, says Attaullah Tarar

یونان کشتی حادثہ؛ پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے خصوصی سیل قائم

Leave a Comment