مداح بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندرُ کے ریلیز ہونے کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں ایسے میں ان کی بےچینی مزید بڑھاتے ہوئے فلم کے ٹیزر کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سلمان خان سکندر میں پہلی مرتبہ اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کا ٹیزر سلمان کی سالگرہ کے دن ریلیز کیا جائے گا۔
سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 59 ویں سالگرہ منائیں گے اور اسی دن ان کی فلم سکندر کا ٹیزر بھی مداحوں کیلئے بطور تحفہ ریلیز کیا جائے گا اور دبنگ اداکار کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ہی اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی سامنے لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کو عید کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔
Leave a Comment