سندھ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف


کراچی:

سندھ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کرائے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ثقافت نے سندھ میں ان رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس کے مطابق سندھ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پاکستان ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 دفعہ (1) 5 کے تحت 31 جنوری تک رجسٹریشن لائسنس حاصل کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چلانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

Related News

Naseem Vicky regrets doing ‘Comedy Nights with Kapil’

کراچی؛ 3 بچوں کی ماں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

PSX climbs nearly 3,000 points in intraday trade as bulls return a day after record drop in shares – Business

Leave a Comment