اسلام آباد:
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے سیاسی کارکن نہیں ہوسکتے اور پرامن شہری یہ کام نہیں کرسکتے۔
سنیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملے کرتے ہیں وہ سیاسی کارکن نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ موجود ہے وہ ہم نے نہیں بنایا، عدالت فیصلہ کرے گی کہ آرمی ایکٹ کا دائرہ کار کہاں تک ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی یادگاریں اور طیارے جلانے کے بعد یہ کہتے ہیں ہم سویلین ہیں، کون سے سویلین یہ کام کرتے ہیں ؟ پُرامن شہری یہ کام نہیں کر سکتے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کو پھانسی چڑھا دیا گیا، محترمہ بینظیر بھٹو کو قتل کر دیا گیا مگر کسی نے یہ کام نہیں کیا۔
Leave a Comment