فیض حمید کو بچانے کیلئے مذاکرات کا ڈراما رچایا گیا ہے، طلال چوہدری


اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور مذاکرات کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کو بچانے کے لیے مذاکرات کا ڈراما رچایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم نہ ہوتی تو 26 نومبر والے کامیاب ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری کو یہ سیاسی بارگین کے لیے استعمال کرتے تھے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات فیض حمید کو بچانے کے لیے ڈراما رچایا گیا ہے، یہ مذاکرات جعلی اور جھانسہ ہیں، ان کی حکومت میں جب بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی تو اسے کمزوری سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن بنانے کی بات کرتے ہیں، کمییشن اس دن سے کام شروع کرے گا جب آپ مشرف کے پولنگ ایجنٹ بنے تھے، 9 مئی کو بھولا نہیں جائے گا۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی ایسے مذاکرات جس میں مجرم بھی شامل ہوں نہیں ہوسکتے، ثاقب نثار، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی جن مذاکرات میں ہوں گے انہیں ہم نہیں مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی فوجی مصنوعات بانی پی ٹی آئی اگر جنرل ظہیرالاسلام جنرل پاشا نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی بھی نہ ہوتے۔

Related News

Gas supply to remain suspended in THESE Karachi areas on Dec 14

جناح ٹرمینل پر مال بردار طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، اڑان بھرتے ہی انجن بند ہوگیا

341 terrorists killed in 2,801 intelligence operations over 10 months, interior ministry tells NA – Pakistan

Leave a Comment