لنکا ٹی 10 لیگ میں بھارتی مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

لنکا ٹی 10 لیگ کی فرینچائز گال مارولز کے بھارتی مالک کو سری لنکا کی اسپورٹس پولیس نے میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریم ٹھاکر کو جمعرات کے روز لنکا ٹی 10 لیگ میں پالیکیلے اسٹیڈیم میں میچ فکسنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پریم ٹھاکر کی گرفتاری ٹیم کے ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی کی شکایت کے بعد عمل میں آئی جس نے فرینچائز مالک کی میچ فکس کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے نے لنکا ٹی 10 کے افتتاحی ایونٹ کی ساکھ پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

Related News

Russia says Ukraine launches ‘counterattack’ in Kursk region – World

Babar Azam loses temper after SA bowler hits him- PAK v SA Viral

شان مسعود اور بابر اعظم کی جوڑی نے نئی تاریخ رقم کر دی

Leave a Comment