چینی15روپے کلو مہنگی ،جنوری میں قیمت مزید 8روپے بڑھنے کا امکان


کراچی:

 ملک میں چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز سے ہی متحرک ہوگئے،بڑے دکاندار ایک کلو چینی 130 سے 135 روپے کلو میں دے رہے ہیں اور ایکس مل ریٹ 115 سے 125روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھ چینی140سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔

ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 اور جنوری میں 133روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری میں قیمت مزید 8 روپے بڑھ سکتی ہے۔

 

Related News

Journalists, vloggers among 150 booked under Peca – Newspaper

Pakistan decides to cancel agreements with six more IPPs

کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

Leave a Comment