پی ٹی آئی دور میں پنجاب سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلیے غیرقانونی طور پر 2ارب کی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف


لاہور:

پنجاب میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ 310 گاڑیاں سرکاری منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر خریدی گئیں۔

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔

خریدی گئی گاڑیوں میں 68 متسوبشی فوسو ٹرک، ہینو کے 114 بڑے ٹرک، ہینو کے 80 چھوٹے ٹرک اور 48 رکشہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔

Related News

Oil spills into Kerch Strait after Russian tanker breaks apart in storm

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کا پرکشش ہونا ‘جرم’ بن گیا، سہیلیوں نے کڑی سزا سنا دی

PM Shehbaz launches year’s last polio vaccination campaign – Pakistan

Leave a Comment