پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کا پہلا میچ پارل میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم اب سے کچھ دیر بعد اپنی اننگ کا آغاز کرے گی۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی توئنٹی میچز کی سیزیز میزبان ٹیم نے 2-0 سے جیت لی تھی۔
یاد رہے کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
Leave a Comment