پی آئی اے انتظامیہ کا پروازوں کی بحالی کیلیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کو مراسلہ


کراچی:

پی آئی اے انتظامیہ نےبرطانیہ میں قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی کے لیےبرطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کردیا۔ 

سی ای اوپی آئی اے خرم مشتاق کی ہدایت پرقومی ایئرلائن کے جنرل منیجر کوالٹی اینڈ سیفٹی ایشورنس کی جانب سےبرطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے متعلقہ مراسلہ لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کےمطابق برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی جائے، پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ میں تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن اجازت نامہ بھی بحال کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے لندن،برمنگھم مانچسٹرمیں پروازیں آپریٹ کرے گی،اس تناظر میں یورپی ملکوں میں بحالی کے بعد پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو پیرس پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سےایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل یورپ سمیت برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پرپائلٹس لائسنس امتحان اسکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔

Related News

US imposes more sanctions over Pakistan’s missile program

مذاکرات کی کہانی – ایکسپریس اردو

US State Department announces more sanctions on Pakistan’s missile programme – World

Leave a Comment