خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم


کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کے مقدمے میں ملزمان کو رہا کرتے ہوئے 50 ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون پولیو ورکر کو زبردستی گھر میں بند کیا، ملزمان کا سی آر او کروانا مقصود ہے۔ مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنی ہے۔ ملزمان میں شان اور سعد شامل ہیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کردیا اور 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ میں لگائی گئی دفعہ 353 یہاں لاگو نہیں ہوتی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related News

13 dead after naval vessel hits passenger boat off Mumbai – World

Ashwin shocking conversation before retirement goes viral

انتقال خون کی تاریخ اور اہمیت

Leave a Comment