کوریئر سے برطانیہ بھیجنے جانے والے پارسل سے کیمیائی مواد برآمد

راولپنڈی میں کوریئر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 54 گرام کیمیائی مواد برآمد کرلیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 5 کروڑ 63 لاکھ  روپے سے زائد کی 348 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں۔ کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ساہو چوک ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 5 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 54 گرام کیمیائی مواد برآمد ہوا جبکہ لاہور کے جنرل پوسٹ آفس میں بھی برطانیہ کے لیے ہی بھیجے جانے والے خواتین کے کپڑوں کے پارسل سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ سیالکوٹ میں شہاب پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب نیدرلینڈز بھیجے جانے والے پارسل سے 5.4 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچستان میں قلعہ عبداللہ میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 156.8 کلو چرس، چاغی کے غیرآباد علاقے سے 90 کلو افیون اور 7 کلو آئس برآمد کی گئی۔ حب کے علاقے وندر سے 18 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن جبکہ ساحلی علاقے پسنی میں 60 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related News

At D-8 Cairo summit, PM Shehbaz says investing in youth crucial for Pakistan’s socioeconomic progress – Pakistan

US Congress has two days to avert shutdown as Trump rejects spending bill

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات

Leave a Comment